20 جنوری 2014 - 20:30
بیروت میں کار بم دھماکہ 40 افراد شہید اور زخمی

بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں کار بم دھماکے سے ۵ افراد شہید اور ۳۵ زخمی ہو گئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے ضاحیہ میں آج کچھ گھنٹے پہلے ہوئے کار بم دھماکے میں ۵ افراد شہید اور ۳۵ زخمی ہو گئے ہیں۔ضاحیہ کے علاقے ’’ حارہ حریک‘‘ کی العریض روڈ پر القدس دفتر کے قریب یہ دھماکہ ہوا ہے دھماکے نے اطراف میں واقع عمارتوں کو بھی ہلاک رکھ دیا ہے اطلاعات کے مطابق ۵ افراد اس دھماکے میں شہید ہوئے ہیں جن میں دو عورتیں بھی شامل ہیں جبکہ ۳۵ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے زخمیوں کو حادثہ کے فورا بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲